وٹس ایپ میں اہم تبدیلی،  نئے فیچر کی تیاری پر کام شروع 

وٹس ایپ میں اہم تبدیلی،  نئے فیچر کی تیاری پر کام شروع 

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ایپ وٹس ایپ میں اہم تبدیلی  کرتے ہوئے    نئے فیچر کی تیاری پر کام شروع  کردیاگیاہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے سٹیٹس کی ویوور لسٹ میں موجود افراد کے سٹیٹس کے متعلق جان سکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی کے بھی سٹیٹس اپ ڈیٹ کو سٹیٹس سیکشن میں جائے بغیر ویوور لسٹ سے دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کیلئے جاری کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کا سٹیٹس دیکھنے والے افراد کے سٹیٹس کے متعلق بتانے میں مدد دے گا۔
 ویوور لسٹ میں شامل افراد میں جنہوں نے سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا ان کی تصویر کے گرد ہرے رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔

مصنف کے بارے میں