دھرنا پارٹی  فتنہ پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے،عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں: عظمی بخاری

01:43 PM, 7 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  دھرنا پارٹی  فتنہ پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے،عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا ایک بیان میں کہنا تھاکہ    دھرنا پارٹی  فتنہ پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے،عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف آپ لوگوں نے جلسے میں جو زہر اگلنا ہے وہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ توشہ خانہ اور ملکی خزانے کے چوروں کو اب کچے کے ڈاکوؤں کی بھی فکر ہو رہی ہے، مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوؤں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی۔ان کاکہنا تھا کہ   فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔

مزیدخبریں