سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات

01:23 PM, 7 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات کردی گئیں۔ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی۔

واضح رہے کہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں