واشنگٹن : امریکی اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرز ہے۔
واضح رہے کہ سیلینا گومز کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں جبکہ مقبولیت کے اعتبار سے انہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیات میں تیسرے پوزیشن حاصل ہے، ان کے مدمقابل 638 ملین اور لیونل میسی کے 504 ملین فالوورز ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ سلینا گومز بطور سرمایہ کار اور انٹراپرینوئیر معاشی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹے ہوئے امریکہ کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد میں شامل ہو گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میک اپ کے علاوہ سیلینا گومز نے ذہنی صحت سے متعلق ’ونڈر مائنڈ‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلینا گومز کی دولت میں کچھ حصہ تو ان کی اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنرشپ کے ذریعے آیا ہے