یوم پاک فضائیہ ، وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام

   یوم پاک فضائیہ ، وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام

اسلام آباد:  یوم پاک فضائیہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے، وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں