مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج خودکش بمبار ہلاک

12:28 PM, 7 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

 سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں