کیلیفورنیا:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں دلچسپ فیچر متعارف کرادیے، جن کے تحت صارفین اب تصاویر کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
انسٹاگرام نے ڈی ایمز میں دلچسپ فیچر پیش کرتے ہوئے اس میں صارفین کو تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن بھی دے دیا۔
اب صارفین میسیجز میں تصاویر کو بھیجنے سے قبل اس میں ڈرائنگ، تحریر یا اسٹیکرز بھی شامل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر بلکل اسی طرح کام کرے گا، جس طرح انسٹاگرام اسٹوریز میں کوئی بھی تصویر شیئر کرنے سے قبل اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن دیا جاتا ہے۔
صارفین اب ذاتی انباکس میں بھیجی جانے والی تصویر پر بھی تحریر، ڈرائنگ اور اسٹیکرز لگا کر اسے خوبصورت بنا سکیں گے۔
اس سے قبل انباکس میں بھیجی جانے والی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں تھا، البتہ تحریر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود تھا۔
اس وقت انسٹاگرام انباکس میسیجز میں صارفین اسٹیکرز اور ڈرائنگ بھی بھیج سکتے ہیں لیکن انہیں کسی تصویر میں شامل نہیں کر سکتے، تاہم اب نئے فیچر کے تحت وہ بھیجی جانے والی تصاویر میں انہیں شامل کر سکیں گے۔
اسی طرح انسٹاگرام نے اسٹوریز میں کیے جانے والے کمنٹس کا دورانیہ بھی بڑھا دیا، یعنی کوئی صارف اگر کسی کی اسٹوری پر کمنٹس کرتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے فالوورز ہوں گے تو انہیں مذکورہ کمنٹس 24 گھنٹے تک نظر آئے گا۔