اسلام آباد: سپریم کورٹ کل آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس میں اہم فیصلہ سنائیگی۔وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض اٹھایا تھا۔
بینچ پر حکومتی اعتراض پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، صدر و سیکرٹری سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ حنیف راہی نے دائر کر رکھی ہیں۔