آرمی چیف کے اعلان کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، بیچنے والوں کا رش، خریدار نہیں مل رہا

05:43 PM, 7 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : آرمی چیف کے اعلان کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں کی الٹی گنتی جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوگئی ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے پر بند ہوا۔

نیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ 3 روز میں ڈالر کی قیمت میں 21 روپے کی کمی ہوئی۔4 ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 306.98 روپے پر بند ہوا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ خریدنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ 

مزیدخبریں