اسلام آباد : پاکستان پیلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے بڑا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں آپ فوجی عدالتوں کے کیس کا فیصلہ دے کر گھر چلے جائیں آرام کریں آپ کو کوئی ہاتھ نہیں لگے سکے گا۔
آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب کرتے اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ کے دن تھوڑے رہ گئے۔ آپ نے ابھی کئی فیصلے دینے ہیں۔خدارا! انکو چھوڑنا نہیں ہے ۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا چیف جسٹس صاحب فوجی عدالتوں کے کیس کا فیصلہ کریں۔میں کہتا ہوں اپکا وہ فیصلہ روایت بنا دیگا،بے شک فیصلہ ہمارے خلاف کریں مگر کریں ضرور۔قوم کو پتا چلنا چاہیے کون محترم جج جسٹس اے آر کارنیلیس کی پیروی کر رہا ہے اور کون سا جج جسٹس منیر کی میراث لیکر چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے آئین پر حملے کیے جا رہے ہیں اور عدالتوں کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔فیصلہ دینے کے بعد چیف جسٹس صاحب آپ گھر چلے جائیں اور آرام کریں۔ اپ کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا۔