50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے کیسزمیں ہوشربا اضافہ: رپورٹ

 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے کیسزمیں ہوشربا اضافہ: رپورٹ
سورس: File

لندن:  ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر کے افراد میں کینسر کی تشخیص میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بی ایم جے آنکولوجی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کینسر کے ابتدائی طور پر ہونے والے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف  کیا گیا ہے، جس میں مزید تحقیقات اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

تحقیق میں 204 ممالک کا ڈیٹا شامل ہے، جس میں کینسر کی 29 اقسام ہیں، اور 1990 اور 2019 کے درمیان تبدیلیوں کا تعین کرتے ہوئے، 14 سے 49 سال کی عمر کے افراد کے لیے نئے کیسز، اموات، صحت کے مضمرات، اور کردار ادا کرنے والے خطرے کے عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

بی ایم جے آنکولوجی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق  کے مطابق 1990 اور 2019 کے درمیان، 14 سے 49 سال کی عمر کے افراد  میں ہونے والے کینسر کے عالمی واقعات 1.82 ملین سے بڑھ کر 3.26 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق 40، 30 یا اس سے کم عمر کے بالغوں کی شرح اموات میں 27 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہر سال 50 سال سے کم عمر کے دس لاکھ سے زیادہ مریض کینسر کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پرتھ کے سینٹ جان آف گاڈ سبیاکو ہسپتال کے ماہر آنکالوجسٹ سید علی نے کہا کہ ہم اب تک جو کچھ جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ یہ تعداد (دنیا کی)  آبادی، اسکریننگ اور ٹیکنالوجی میں اضافے کے ساتھ ساتھ طرز زندگی کے عوامل؛  تمباکو نوشی، شراب، موٹاپا، ورزش کی کمی اور تازہ پھلوں اور سبزیوں کی کمی کی وجہ سے بھی ہے۔

سید علی نے کہا کہ دنیا بھر میں خاص طور پر نوجوانوں میں کینسر کے کیسز میں اضافے سے نمٹنے کے لیے طرز زندگی کے عوامل پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔


اس اضافے کے پیچھے صحیح وجوہات کا پتہ لگانا ماہرین کے لیے ایک پیچیدہ چیلنج بنا ہوا ہے۔

غریب غذائی عادات، تمباکو اور الکحل کا استعمال، جسمانی غیرفعالیت، اور موٹاپا جیسے عوامل کینسر کے جلدی شروع ہونے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سرخ گوشت اور نمک کی زیادہ مقدار، پھلوں اور دودھ کا کم استعمال، تمباکو اور الکوحل کا استعمال، 50 سال سے کم عمر کے لوگوں میں سب سے زیادہ عام کینسر کے لیے بنیادی خطرے کے عوامل ہیں۔


جسمانی غیرفعالیت، زیادہ وزن، اور ہائی بلڈ شوگر بھیکینسر کے جلد شروع ہونے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1990 کے بعد سے، ابتدائی طور پر شروع ہونے والے کینسر کے واقعات اور اموات میں عالمی سطح پر کافی اضافہ ہوا ہے۔ صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا، بشمول صحت مند خوراک، تمباکو اور الکوحل کے استعمال پر پابندی اور مناسب بیرونی سرگرمیاں کینسر کے ابتدائی آغاز کےرجحان کو کم کر سکتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں