پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئےسنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کرایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلا ئی۔
میچ ختم ہوتے ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کیا ۔ ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ صدر مملکت عارف علوی نے بھی پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا ’ویل ڈن نسیم شاہ ! سیلاب کی پریشانیوں میں گرین شرٹس نےخوشی کےلمحات دیے، آج زبردست کرکٹ میچ ہوا، افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی اچھی کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘