پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ۔ سپر فور مرحلے کے اس دلچسپ میچ کے بعد بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔
پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا ہے جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کرلیا۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ۔افغان ٹیم کے حضرت اللّٰہ زازئی اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 36 رنز سے میچ کا اچھا آغاز کیا ۔
ابراہیم زادران 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، حضرت اللّٰہ زازئی نے 21، رحمان اللّٰہ گرباز نے 17، کریم جنت نے 15 اور نجیب اللّٰہ زادران نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ میں پاکستان کے حارث رؤف 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد نواز نے بھی اچھی انگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلوائی ۔