پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے ، عمران خان

09:39 PM, 7 Sep, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین او رسابق وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور وائی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ 

 چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن ن لیگ کاگڑھ  ہے ۔  پاکستانی دوسرے ممالک میں محنت کرکے پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں، یہ یہاں سے پیسہ چوری کرکے باہر  منتقل کر دیتے ہیں ۔ 


عمران ضان کا  کہنا تھا جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوگا  خوشحالی نہیں آسکتی ، اسمبلی میں  سارے بڑےڈاکو بیٹھے ہیں، ان بڑے ڈاکوؤں کو ہی ہم وزیراعظم بنادیتےہیں، ملک کی باگ ڈور ان ہاتھوں میں ہے جو 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن پر  الزام لگا تے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا پالتو ہے،  مقابلے میں  بہاولپور  کے  بڑی مونچھوں والے لوٹے کو ہراؤں گا۔

عمران خان کا کہنا ہے  یہ ملک  اور پاک  فوج میری ہے، کبھی اداروں کوکمزور کرنےکی کوشش نہیں کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے  ایم پی ایز کو پیسوں کی آفر  ز دی جارہی ہیں لیکن یہ جو مرضی کریں شکست ان کا مقدر ہے ۔

نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سن لو، تمہار اانتظار کررہاہوں جلدی واپس آؤ، ساری قوم تمہارا ایسااستقبال کرےگی کہ ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا، نوازشریف کیوں مفرورہے اس کی کہانی 10سال پہلےشروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کیوں مفرورہے، اس کی کہانی 10سال پہلے شروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے، نواز شریف نے مریم کے نام پر لندن میں چار محل خریدے، چھوٹے ذاتی فائدوں کی وجہ سےان کوووٹ دینےکی بھاری قیمت قوم چکارہی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں