آئی فون کی نئی سیریز لانچ ہونے میں کچھ ہی دیر باقی

آئی فون کی نئی سیریز لانچ ہونے میں کچھ ہی دیر باقی

 کیلی فورنیا :آئی فون کے دلدادہ افراد کا انتظار ختم ہونے کو ہے ۔ ایپل کا فار آؤٹ ‘Far Out’ لانچ ایونٹ آج ہوگا ۔صارفین ایونٹ کو  ایپل کے آفیشل یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔

 ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی یہ تقریب ایپل صارفین کیلئے یہ بہت اہمیت کی حامل ہے ، ہزاروں لوگ  اس ایونٹ کا انتطار کر رہے تھے۔ کورونا  کی وجہ سے  یہ ایونٹ ان ڈور ہورہا ہے۔

 اس ایونٹ میں آئی فون 14 سیریز لانچ  کی جارہی ہے جس میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 میکس اور آئی فون 14 پرو میکس لانچ کئے جائیں گے