افغانستان سے درآمد کی جانے وا لی اشیاءخورونوش پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

05:03 PM, 7 Sep, 2022

کراچی :افغانستان سے میوہ جات اور پھلوں کی پاکستان میں درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر  کے اس پرعمل در آمد کا آغاز  کردیا گیا ہے ۔

کسٹم حکام کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز  21 فروری 2023ء تک نافذ رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی امپورٹرز اور کلیئرنگ ایسوسی ایشن کا  ٹیکسز میں اضافے پر احتجاج میں کہنا تھا کہ افغانستان سے انگور، انار، خربوزے، کھیرے، انجیر سمیت تمام میوہ جات کی درآمد روک دی گئی ہے۔

تاجر وں کے مطابق بابِ دوستی کسٹم ہاؤس میں 200 کے قریب ٹرک اور کنٹینرز روک دیے گئے ہیں۔جو  میوہ جات  سے بھرے ہوئے ہیں ۔

تاجر برادری کا مزید کہنا  تھا کہ پاکستان میں بڑے  پیمانے پرسیلاب سے پھلوں کے باغات اور فصلیں تباہ ہو ئی ہیں ایسے میں درآمد پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ سے  پھلوں کی قیمتوں میں  50 سے 100 فیصد  اضافہ ہو گا۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں