خلیجی ممالک اورسعودی عرب نے ’نیٹ فلکس‘ پر اسلامی اقدار کے خلاف مواد نشر کرنے پر خبردار کیا ہے کہ اگر مواد نہ ہٹایا گیا تو ’نیٹ فلکس‘ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گالف کارپوریشن کونسل کے 6 اراکین اور سعودی میڈیا ریگولیٹر نے یہ بیان مشترکہ طور پر جاری کیا ہے، انہوں نے متنازع مواد کی باقاعدہ وضاحت نہیں کی۔
سعودی عرب اور کلیجی ممالک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پلیٹ فارم سے کچھ ایسا مواد بھی نشر کیا جارہا ہے جو بچوں کے حوالے سے مناسب نہیں اور اسی کیلئے رابطہ کیا گیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نیٹ فلکس، سعودی عرب میں ایسا مواد دکھا رہا ہے جو کہ میڈیا کے قوانین کے برعکس ہے۔
واضح رہے امریکی فلموں میں جنسی اقلیتوں کے حوالے سے مواد دکھانے پر خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب کے امریکی فلم ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ ہمیشہ تنازعات رہے ہیں۔