لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز کی 3 سال بعد ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے جو پاکستان کے خلاف سیریز کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے جونی بیرسٹو کے متبادل کے طور پر ایلکس ہیلز کو دورہ پاکستان اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جونی بیرسٹو حادثے کا شکار ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔ جونی بیرسٹو کو گالف کھیلتے ہوئے جسم کے نچلے حصے میں چوٹ آئی ہے۔
دورہ پاکستان اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ایلکس ہیلز کی انگلش سکواڈ میں واپسی
03:58 PM, 7 Sep, 2022