دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان نے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ بابراعظم نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ایک ہزار 155 دنوں تک پہلی پوزیشن برقرار رکھی جو ایک ریکارڈ ہے۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں محمد رضوان پہلے، بابراعظم دوسرے، ایڈن مارکرم تیسرے، سوریا کمار یادیو چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، پاتھوم نیسانکا آٹھویں، محمد وسیم نوویں اور ریزا ہینڈرکس 10 ویں نمبر پر ہیں۔
باؤلرز کی فہرست میں جوش ہیزل ووڈ پہلے، تبریز شمسی دوسرے، عادل راشد تیسرے، راشد خان چوتھے، ایڈم زامپا پانچویں، عقیل حسین چھٹے، مجیب الرحمن ساتویں، مہیش تھیکشانا آٹھویں، وانیندا ہسارانگا نوویں اور مچل سینٹنر 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق آل راؤنڈرز میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے، معین علی تیسرے، گلین میکس ویل چوتھے، ہردیک پانڈیا پانچویں، جے جے سمٹ چھٹے، ذیشان مقصود ساتویں، روہان مصطفی آٹھویں، دیپندرا ایری نوویں اور ایڈن مارکرم 10 ویں نمبر پر ہیں۔