لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے کیس کی سماعت کی جس دوران وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے آج دائر اختیار پر دلائل دئیے۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رمضان شوگر ملز کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، عدالت نے کہا کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کا کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ نیب آرڈیننس 2022ءکے تحت سنایا ۔
واضح رہے کہ شریف خاندان کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں 10 کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7 ہزار 404 ملین روپے موصول ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔