چارسدہ: خیبرپختونخوا میں پولیس سٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوسناک واقعہ خانمائی پولیس سٹیشن پر پیش آیا جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جو بم پھینک کر باآسانی فرار ہو گئے جبکہ حملے میں شہید میر عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔