تحریک انصاف کی طرف سے چوہدری نثار کو بڑی پیشکش !دعویٰ سامنے آگیا 

11:46 PM, 7 Sep, 2021

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے سینئر سیاستدان چوہدری نثار کو شمولیت کو دعوت دیتے ہوئے پنجاب کی صدارت کی پیشکش بھی کر دی ہے ۔

 نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دوانتہائی اہم شخصیات نے چوہدری نثار سے ملاقات کر کے انہیں شمولیت اور تحریک انصاف پنجاب کی صدارت کی بھی پیشکش کی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے اس حوالے سے دوست احباب سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے، اگر معاملات طے ہوئے تو آئندہ انتخابات کے بعد چوہدری نثار علی خان کو  پنجاب کا بڑا انتظامی عہدہ دیا جائے گا۔

 بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی دو انتہائی اہم شخصیات نے چند روز قبل چوہدری نثار سے ملاقات کی تھی ۔پی ٹی آئی کے چند رہنما چوہدری نثار کی شمولیت کی مخالفت بھی کررہے ہیں۔

یار رہے کہ ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ وہ جب عام انتخابات قریب آئیں گے تو مستقبل کی سیاست کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں