افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور ؟اسرائیل کیساتھ بھارت کا نیا معاہدہ 

10:17 PM, 7 Sep, 2021

نئی دہلی :افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد ایسا لگ رہا ہے بھارت خود کو تنہا محسوس کرنے لگا ہے اور اسی خطرے کے پیش نظر اب بھارت نے خود کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے اسرائیل سے جدید ترین ڈرون خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مودی سرکار جہاں کشمیر میں اپنے غیرمنصفانہ فیصلے کی وجہ سے ڈر اور خوف کی فضا میں مبتلا رہتا ہے وہیں امریکہ کے پیچھے لگ کر افغانستان میں بھی خونی کھیل کھیلتا رہا اب جب طالبان نے 20 سال بعد یہ جنگ جیت لی ہے تو اسی بھارت کو آج افغان طالبان سے ڈر لگا ہو اہے کہ کہیں جو مظالم ہم 20 سال افغان عوام پر کرتے رہے ہیں کہیں اُس کا بدلہ لینے کیلئے وہ بھارت کا رُخ نہ کر لیں ۔

اسی خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے بھارتی سرکار  صیہونی ریاست اسرائیل سے 100 ڈرون طیارے خرید رہا ہے، ہندوستان نے صیہونی حکومت سے دس کروڑ ڈالر میں 100 ڈرون خریدنے کے سودے پر دستخط کئے ہیں۔

 اس ڈرون کا نام اسکائی اسٹرائیکر( sky striker) ہے، جسے صیہونی کمپنی Elbit Systems نے بنایا ہے۔ صیہونی میڈیا کی رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ڈرون 100  کلومیٹر کے دائرے میں معینہ ہدف کو تباہ کر سکتا ہے۔

 اسکائی اسٹرائیکر ڈرون سنہ 2017 میں بنا ہے اور صیہونی ذرائع کا دعوی ہے کہ تل ابیب نے کئی ملکوں کو یہ ڈرون دیئے ہیں، صیہونی ذرائع کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ لڑائی میں بھی یہ ڈرون استعمال ہوا۔

 صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، افغانستان سے امریکہ کے نکلنے کی وجہ سے ہندوستان کو سکیورٹی کی نظر سے سخت تشویش لاحق ہے اور وہ اپنے دفاع کے لئے ماڈرن فوجی سازو سامان سے لیس ہونا چاہتا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہندوستان-صیہونی حکومت کے درمیان فوجی و سکیورٹی تعاون میں وسعت آئی ہے۔

مزیدخبریں