بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ ،توہم پرستی کی انتہا ، بارش کیلئے بچیوں کی برہنہ پریڈ

09:43 PM, 7 Sep, 2021

نئی دہلی :بھارت میں  ایک ایسا  افسوسناک واقعہ سامنے آگیا جسے پڑھ کر انسانیت بھی شرما جائے ،انڈیا کے ایک گاؤں میں  بچیوں کو برہنہ کر کے پورے گائوں میں صرف اس لیے پریڈ کروائی گئی کہ وہاں بارش نہیں ہو رہی تھی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں  گزشتہ دنوں پیش آیا۔بچیوں کو برہنہ کر کے گائوں کے گھر گھر صر ف اس لیے گھمایا گیا تاکہ بارش کے دیوتا کو خوش کیا جا سکے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔  گائوں والوں کا کہنا ہے کہ ایسا بارش کے بھگوان، اِندردیوتا، کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ بارش ہو اور ان کے علاقے سے خشک سالی دور ہوسکے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں  بندیل کھنڈ کا علاقہ ان دنوں  شدید خشک سالی  کا شکارہے۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ گائوں والوں کا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو برہنہ گھمایا جائے تو بارش کے بھگوان خوش ہوجاتے ہیں اور انہیں خشک سالی جیسی صورت حال سے راحت مل سکتی ہے۔ 

گائوں والوں نے اسی مقصد سے گزشتہ اتوار کو تقریبا پانچ برس عمر کی چھ لڑکیوں کو برہنہ کرکے پورے گائوں میں گھمایا۔ان لڑکیوں نے اپنے کندھوں پر ایک ڈنڈا لے رکھا تھا جس میں مینڈک بندھا ہوا تھا۔

ان لڑکیوں کے ساتھ خواتین بھی چل رہی تھیں، جو  اپنے بھگوان کو خوش کرنے کیلئے  بھجن بھی گارہی تھیں، ان بچیوں اور عورتوں نے گھر گھر جاکر وہاں سے کھانے پینے کی اکھٹی کیں ، انھیں  یکجا کرکے بعد میں ایک مندر میں پکایا  اور پورے گائوں کے لوگوں میں تقسیم کیا۔

مزیدخبریں