کیا واقعی پنجشیر کی فتح میں پاک فوج نے مدد کی ؟جانئے حقائق

09:16 PM, 7 Sep, 2021

کابل :امریکی سپر پاور کے انخلا کے بعد جہاں بھارتی میڈیا خون کے آنسو رو رہا تھا وہیں وادی پنجشیر میں بھی طالبان کی فتح کے بعد بھارتی پروپگینڈا اپنی آخری سانسیں لیتا نظر آیا ۔

طالبان ترجمان نے ایک دفعہ پھر بھارت کے منفی پروپگینڈے پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان کی پنجشیر یا افغانستان میں مداخلت افواہ اور محض پروپیگنڈا ہے،ہم نے 20 سال دنیا کی سپرپاور کے قبضے کے خلاف جدوجہد کی ،کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ،بھارت طالبان کیخلاف منفی پروپگینڈے سے بعض رہے ۔

امارت اسلامی افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت   ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےپاکستان کی پنجشیر یا افغانستان میں مداخلت افواہ اور پروپیگنڈا ہے،ہم نے 20 سال دنیا کی سپرپاور کے قبضے کے خلاف جدوجہد کی ہے، کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے طالبان کی طرف سے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،الجزیرہ ٹی وی کے مطابق طالبان عہدیدار  کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ روس کے علاوہ پاکستان، چین، ترکی اور قطر کو بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں