تقریب حلف برداری میں پاکستان ،چین ،ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت :طالبان

07:51 PM, 7 Sep, 2021

ماسکو : روس نے طالبان حکومت کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت میں سب کی نمائندگی ہوئی تو روس اسے تسلیم کرنے اور حلف برداری میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

روس نے طالبان کی حکومت میں ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی نمائندگی سے اپنے اعلان کو مشروط کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان کی طرف سے ایک ایسی حکومت تشکیل دی جاتی ہے جس میں سب کی نمائندگی ہو تو روس اسے تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

روسی حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھی تیارہیں جہاں سب کی نمائندگی ہو گی ۔

الجزیرہ  نے طالبان عہدیدار  کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے علاوہ پاکستان، چین، ترکی اور قطر کو بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں وقت لگے گا،واضح رہے طالبان نے پنجشیر پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ مزاحمتی اتحاد نے لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں