افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد وزیر اعظم کی شیخ رشید سے اہم ملاقات 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Sheikh Rasheed,Pakistan Imran Khan,

اسلام آباد :افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت آنے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور افغانستان سے انخلا اور پاکستان آنے والے غیرملکیوں سے متعلق بریفنگ دی، وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو طورخم اور چمن بارڈر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان سے متعلق سہولت سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

واضح طالبان کی طرف سے نئی اسلامی حکومت کااعلان کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد پہلے نئی کابینہ کا اعلان کرینگے ۔