ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی جہانگیر بٹ انتقال کر گئے

05:23 PM, 7 Sep, 2021

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور اولمپیئن جہانگیر بٹ انتقال کر گئے۔

جہانگیر بٹ نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ اولمپیئن جہانگیر بٹ نے پاکستان کی جانب سے 2 اولمپکس میں حصہ لیا۔

1968 میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جبکہ 1972 میونخ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ سابق اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔

اولمپیئن جہانگیر بٹ مرحوم اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محکمہ پاکستان کسٹمز کے ساتھ منسلک رہے اور بطور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ریٹائر ہوئے۔

اولمپیئن جہانگیر بٹ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق اولمپئنز عبدالوحید خان، اصلاح الدین صدیقی، سمیع اللہ خان، حنیف خان و دیگر نے بھی گہرے  دکھ کا اظہار کیا

مزیدخبریں