لاہور: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان ہوتے ہی نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر عدم اعتماد اور ناراضی کا اظہار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ناخوش ہیں کہ انھیں صہیب مقصود اور اعظم خان کو شامل کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
خبریں ہیں کہ سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی ون ڈے انٹرنیشنل اور اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کیلئے مشاورت نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ کی مشاورت کے بعد اعظم خان اور صہیب مقصود کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، خبریں ہیں کہ کپتان بابر اعظم کی خواہش تھی کہ فہیم اشرف اور فخر زمان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا جائے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے اس اہم معاملے پر توجہ دلانے کیلئے رمیز راجہ کو فون کیا تو انہوں نے واضح کر دیا کہ کھلاڑیوں کو ان آؤٹ کروانے پر توجہ کم دیں اور اپنا زیادہ توجہ کھیل پر دیں۔