پاکستان میں خواتین اور مرد اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری  

12:24 PM, 7 Sep, 2021

اسلام آباد: ملک میں مرد اور خواتین اساتذہ کے جینز پہننے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اس سلسلے میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف ڈی ای کی جانب سے خواتین اور مرد اساتذہ کیلئے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے ان پر ٹی شرٹ، جینز اور ٹائٹس پہننے پر مکمل پابندی ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنسپلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تدریسی عملے کے ڈریس کوڈ پر پابندی کو لازمی بنائیں جبکہ اس میں پرفیوم کا استعمال، ناخن کاٹنا، داڑھی تراشنا اور بال کٹوانے جیسے حفظان صحت کے اصولوں پر بھی عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام عملے کی ذاتی وضع قطع اور حفظان صحت کے اصولوں کو مکمل دھیان رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے معاون عملے اور چوکیداروں کو بھی تجویز کردہ یونیفارم زیب تن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ باقاعدہ ڈریس کوڈ کو تمام میٹنگز، تقریبات اور سرکاری اجتماعات میں بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اساتذہ کو پڑھاتے وقت گاؤن اور لیبارٹریوں میں لیب کوٹ پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں