پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمر گرہ میں مدرسے کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر ڈائریکٹر تعلیم کے بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ڈائریکٹر تعلیم حافظ ابراہیم کے مطابق ان کا بیٹا طلحہ حفظ کر رہا ہے اور سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے اسے بے رحمی سے مارا، میرا دل رو رہا ہے، مجھے بیٹا بہت عزیز ہے۔ حافظ ابراہیم کی جانب سے زخمی بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں جن میں طلحہ کی کمر پر تشدد کے نشانات واضح طورپر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر تعلیم کی جانب سے تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد سیکرٹری تعلیم یحییٰ اخونزاداہ کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وزیرتعلیم کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ، تشدد میں ملوث استاد کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔