ایک چارج میں 410 میل کا سفر کرنے کی صلاحیت، نئی الیکٹرک کار تیار  

Ability to travel 410 miles on a single charge, new electric car developed
کیپشن: فائل فوٹو

سٹوٹ گارٹ: جرمنی کے مشہور کار ساز ادارے مرسڈیز بینز نے صارفین کیلئے ایسی سستی اور پائیدار الیکٹرک کار متعارف کرا دی ہے جس کو صرف ایک بار چارج کرکے کم از کم 410 میل تک چلایا جا سکتا ہے۔

مرسڈیز بینز نے کی بجلی سے چلنے والی اس کار کو EQE کا نام دیا گیا ہے جسے آئندہ سال تمام دنیا میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

یہ گاڑی مرسڈیز بینز کی EQS فلیگ شپ الیکٹرک سیڈان سے لمبائی میں کچھ چھوٹی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کو کم رکھا گیا ہے تاہم ابھی تک اسے سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

گاڑی کی کوالٹی اور صرف ایک چارج میں لمبے ترین سفر کا سن کر صارفین بے صبری سے مرسڈیز بینز کی اس نئی گاڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔

EQE کو 2021ء IAA موبیلٹی کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کیساتھ ساتھ اس کانفرنس میں بجلی سے چلنے والی دیگر گاڑیوں جن میں جی ویگن کانسیپٹ، مے بیچ ورژنز، ای کیو ایس کے اے ایم جی پرفارمنس، ای کیو بی کامپیکٹ ایس یو وی اور سٹیوٹگرٹ، کو بھی صارفین کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ EQE کی لمبائی EQS سے محض تین اعشاریہ پانچ انچ چھوٹی ہے مگر اس کے زیادہ تر فیچرز مرسڈیز کی فلیگ شپ الیکٹرک سیڈان سے ملتے ہیں۔

ای کیو ای میں ڈیش بورڈ پر نصب بہت بڑا ہائپر سکرین ڈسپلے بھی موجود ہے مگر یہ آپشنل ہوگا۔ EQE میں مختلف اپ گریڈز بھی کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ریئر ایکسلی سٹیئرنگ بھی بطور آپشن دستیاب ہوگا۔

نوے کلو واٹ بیٹری کا بیک اپ رکھنے والی اس کار کو فل چارج کرکے 410 میل تک کا سفر کیا جا سکے گا۔