نشے کی زیادتی، مشہور امریکی اداکار مائیکل ولیمز کا انتقال  

The Wire star Michael K Williams found dead
کیپشن: فائل فوٹو

لاس اینجلس: ایچ بی او کی مشہور ڈارمہ سیریز ''دی وائر'' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مشہور ایکٹر مائیکل کے ولیمز نشے کی زیادتی کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

مائیکل کے ولیمز کو ان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے تین دفعہ ایمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے متعدد انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ نشے کی لت میں بری طرح گرفتار ہیں، وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششیں کر چکے ہیں لیکن وہ سب مے سود رہیں۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان گرمپیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکل کے ولیمز بروکلین کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ شام چار بجے کے قریب ان کے انتقال کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی۔

https://twitter.com/EdwardNorton/status/1435014832865042432?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1435014832865042432%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fnews%2Fworld-us-canada-58470253

ساتھی اداکاروں نے مائیکل کے ولیمز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ وینڈل پائرس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مائیکل میرے بھائیوں کی طرح تھے، میں ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دل گرفتہ ہوں۔

اداکار جارج تاکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مائیکل کے ولیمز بہت ٹیلنٹڈ اداکار تھے، ان کے انتقال کی خبر سے میں بہت صدمے میں ہوں۔

مشہور فلمساز جیمز گن نے اپنی ٹویٹ میں مائیکل کے ولیمز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی بہت رحم دل طبعیت کے مالک تھے۔ برطانوی اداکار نے بھی مائیکل ولیمز کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، ان کی نصیحتیں مجھے آج بھی یاد ہیں، وہ بہت جلد ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔

خیال رہے کہ 1966ء میں پیدا ہونے والے آنجہانی اداکار مائیکل کے ولیمز نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ڈانسر کیا تھا۔ انہوں نے عظیم گلوکاروں میڈونا اور مائیکل جیکسن کیساتھ بھی کئی سالوں تک پرفارم کیا۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے ڈانسنگ کو خیر باد کہتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنا لوہا منوایا۔