مصباح اور وقار یونس میدان چھوڑ کر بھاگ گئے: شعیب اختر

مصباح اور وقار یونس میدان چھوڑ کر بھاگ گئے: شعیب اختر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس بے نقاب ہو کر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ 
راولپنڈی ایکسپریس نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے عہدوں سے دستبردار ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں مصباح کو معلوم تھا کہ رمیز راجہ کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہو جائے گی، دونوں کوچز بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں۔ 
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مصباح الحق اور وقار یونس کو لانے کا قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عجیب سلیکشن ہے کہ اعظم خان کی ٹیم میں جگہ بن گئی، شعیب ملک کی نہیں، مڈل آرڈر میں سینئر آل راؤنڈر اور فاسٹ باؤلر میں وہاب ریاض کو لانا چاہئے تھا۔