پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر بے قابو، مزید 98 افراد انتقال کر گئے

08:18 AM, 7 Sep, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر بے قابو ، مہلک وائرس سے مزید 98 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 52 ہزار 314 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی ۔

مزیدخبریں