چین نے لداخ کے بعد اروناچل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ دہرا دیا

09:06 PM, 7 Sep, 2020

بیجنگ: چین کی طرف سے ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا جس کے باعث بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بیجنگ انتظامیہ کی طرف سے لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ دہرا دیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی ارونا چل پردیش کو تسلیم نہیں کیا۔ اروناچل پردیش در اصل تبت کا جنوبی حصہ ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے چند روز قبل پانچ بھارتی شہریوں کی گمشدگی پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ چار سے پانچ ماہ کے دوران چین اور بھارت کے درمیان زبردست کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک بار دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آئیں جس کے بعد پیپلز لبریشن آرمی نے حریف بھارتی فوج کے 20 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔

مزیدخبریں