بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو سر عام چوراہوں پر لٹکایا جائے،صوفیہ احمد

10:57 AM, 7 Sep, 2020

لاہور:نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والوں کو جب تک سر عام چوراہوں پر نہیں لٹکایا جائے گا یہ جرم ختم نہیں ہو سکتا۔ 

صوفیہ احمد نے کہا کہ کراچی کی پانچ سالہ مروہ کے ساتھ ہونے والے انسانیت سو ز واقعہ پر دل انتہائی دکھی ہے ، ایک بچی کو اغواءکر نے کے بعد جس طرح قتل کیا گیا اس پر انسانیت بھی شرماگئی ہے ۔

اگر پولیس بروقت قدم لیتی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کرتی تو شاید آج مروہ زندہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سینکڑوں نہیں ہزاروں کمسن بچوں اوربچیوں کے ساتھ درندگی کے ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن آج تک کسی بھی ملزم کو عبرتناک سزانہیں دی جا سکی جس کا نتیجہ ہر روز اس طرح کے واقعات کا ہونا ہے ۔

انہوں نے کہا میرامطالبہ ہے کہ اس حوالے سے از سرنو قانون سازی کی جائے اورایسے درندوں کو سرعام چوراہوں لٹکانے کا قانون لایا جائے اور پرندوں کے نوچ کھانے تک لاش کو لٹکارہنے دیا جائے ۔

مزیدخبریں