ارجن کپور کے بعد ملائکہ اروڑا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت

10:51 AM, 7 Sep, 2020

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ارجن کپور کے بعد ان کے ساتھ رہنے والی آئٹم سانگ رقاصہ ملائکہ اروڑا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی نگرانی میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی ملائکہ اروڑا اور ان کے ساتھی اداکار ارجن کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملائکہ کی بہن امرتا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملائکہ اروڑا، ارباز خان سے طلاق کے بعد سے ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور یہ افواہ بھی زیر گردش ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ارجن کپور نے اپنے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آگاہ کرتے ہوئے لکھا ” یہ میری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حوالے سے آپ سب کو آگاہ کروں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی ہدایت پر میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے.

مزیدخبریں