عبدالقادر کی رحلت کی خبر گہرا صدمہ دے گئی، وزیر اعظم

12:55 PM, 7 Sep, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عبدالقادر ایک جینئس اور عظیم لیگ سپنرز میں سے ایک تھے،ٹیم کواپنے مزاح اورذہانت سے محظوظ کرتے تھے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدلقادر کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا،عبدالقادر کی رحلت کی خبر گہرا صدمہ دے گئی,میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں،عبدالقادر ایک جینئس اور عظیم لیگ سپنرز میں سے ایک تھے،وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے اور اپنے مزاح اور ذہانت سے کھلاڑیوں کومحظوظ کرتے تھے.

عبدالقادر کے باﺅلنگ کے اعدادو شمار ان کے ٹیلنٹ سے مکمل طور پر انصاف نہیں کرتے ہیں .

اگر وہ آج کے دور میں ڈی آر ایس کے قانون کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہوتے جب امپائر بلے بازوں کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے باوجود ایل بی ڈبلیوآﺅٹ قرار دے دیتے ہیں تو ان کی وکٹیں عظیم لیگ سپنر شین وارن کے برابر ہوتیں۔

مزیدخبریں