راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پر کہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھر سے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پر ڈالے گا۔
پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پر ٹویٹ میں آئی ایس آر او (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کو تنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کو دے گا۔ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔
Well done @isro
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 6, 2019
Who to blame:
1. Under siege innocent Kashmiris of IOJ&K?
2. Muslims & minorities of endia?
4. Sane anti hindituva voices of endia?
4. ISI?
hindituva will take you nowhere, let alone moon.
For another stream of lies & fake claims see replies!#AnotherVirChakar
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یا کسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دار آئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جا سکتی۔ کیا ہندوتوا کے خلاف بلند آوازوں نے مشن چندریان کو چکنا چور کر دیا۔
واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہو گیا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔ بھارت کا پہلا مشن ‘چندریان ون’ سنہ 2008 میں چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔