لاہور: لیجنڈری کامیڈین امان اللہ کے صاحبزادے امانت علی نے اپنے والد کے پرستاروں سے انکی صحتیابی کےلئے دعاﺅں کی اپیل کی ہے ۔
امانت علی نے بتایا کہ ان کے والد کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری اپنے والد کے پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کریں اور مجھے قوی امید ہے کہ دعائیں اپنا اثر دکھائیں گی اور میرے والد بہت دوبارہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔