متحدہ امارات میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع و یکجہتی منایا گیا

09:03 AM, 7 Sep, 2019


اسلام آباد : پاکستان کا 54 واں یوم دفاع دبئی میں پاکستان کے سفارت خانے میں منایا گیا اور اس سال یوم دفاع کو ”یوم یکجہتی دن“ کے طور پر منانے کے حکومتی فیصلے کے عین مطابق ، اجتماع نے اپنے ان کشمیریبہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجو حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

جمعہ کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے شہداءکو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج پاکستان کی ہمت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور ہندوستانی مسلح افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو جارحیت کے ذریعے خاموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم سے انہیں جائز حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں