اسلام آباد: مسلسل تنازعات کا شکار رہنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی جمعہ کی شام وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
مستعفی ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ عہدے ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے، وہ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ عاطف میاں کا کہنا تھا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں ان کی تقرری کے بعد سے حکومت کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور وہ حکومت کے استحکام کی خاطر استعفی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کیلئے تیار ہوں ،پاکستان کی خدمت کرنا میرے ایمان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کیلئے حاضر رہوں گا کیونکہ اس ملک نے مجھے محبت سے پال پوس کر بڑھا کیا ۔
2/ Nevertheless, I will always be ready to serve Pakistan as it is the country in which I was raised and which I love a great deal. Serving my country is an inherent part of my faith and will always be my heartfelt desire.
اب میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کی اقتصادی مشاورتی کونسل اپنا کام بخوبی انجام دے سکے ۔
میری دعائیں ہمیشہ پاکستان کیساتھ رہیںگی اور میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کیلئے حاضر رہوں گا ۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورت کونسل میں شامل کیا گیا تھا جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔