نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر بھی اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے

09:16 PM, 7 Sep, 2018

اسلام آباد:نجم سیٹھی کے پی سی بی کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد ان کی مقرر کردہ چاروں مشیر بھی اپنے اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ۔احسان مانی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بننے کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر سبکدوش ہوگئے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور پاکستان کرکٹ میں بااثر سمجھے جانے والے شکیل شیخ بھی فارغ ہو گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق صلاح الدین صلو کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے،وہ کراچی میں گزشتہ پانچ سال سے تعینات تھے۔اس کے علاوہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ایک اور مشیر ایزد سید کے معاہدے کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔پی سی بی نے نجم سیٹھی کے مشیروں کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ شعیب اختر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ ” میں یہ اعلان کر رہاہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے معاون کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جو کہ فوری طوری پر نافذالعمل ہے ۔
 
 

مزیدخبریں