لاہور : پنجاب کے بیورو کریٹ نے نئے ماڈل کی8قیمتی گاڑیاں خرید کر وزیر اعظم کی سادگی اختیار کرنے اور کفایت شعاری کی پالیسی کو نظر انداز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سادگی اور کفایت شعاری اپنانے کی پالیسی کو پنجاب کے اعلیٰ افسران نے ہوا میں اڑا دیا۔ایک طرف تو وزیر اعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کو نیلام کیا جارہا ہے تو دوسری جانب اس کے برعکس بیوروکریٹ قیمتی گاڑیاں خرید رہے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ایک بیورو کریٹ نے نئےماڈل کی8قیمتی گاڑیاں خرید لیں، نئے ماڈل کی یہ گاڑیاں صوبائی محتسب اعلیٰ نجم سعید کے حکم پر خریدی گئیں ہیں۔
بیش قیمت پر خریدی گئیں8نئے ماڈل کی گاڑیاں مذکورہ بیوروکریٹ کے گھر پر ہی کھڑی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس بھی لگادی گئیں ہیں۔8میں سے ایک گاڑی صوبائی محتسب کے ایڈوائزر چوہدری الیاس کے سپرد کی گئی ہے۔