قائداعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ لگایا تھا، جمائما گولڈ اسمتھ

07:25 PM, 7 Sep, 2018

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس پر  وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ”ٹویٹر“پرعاطف میاں کااقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نام واپس لینے کے حکومتی فیصلے پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ناقابل دفاع اور مایوس کن ہے،نئی حکومت پاکستان نے معروف ماہراقتصادیات کانام ان کے مذہبی عقیدے کی وجہ سے واپس لیا،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے ایک احمدی کو وزیر خارجہ مقررکیاتھا۔

واضح رہے آج پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف میاں سے استعفیٰ کا کہا جس کے حوالے سے انہوں نے رضا مندی کا اظہا رکردیا ہے جلد نئے اقتصادی مشیر کا اعلان کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورت کونسل میں شامل کیا گیا تھا جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

مزیدخبریں