اسلام آباد:سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس پر وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ”ٹویٹر“پرعاطف میاں کااقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نام واپس لینے کے حکومتی فیصلے پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ناقابل دفاع اور مایوس کن ہے،نئی حکومت پاکستان نے معروف ماہراقتصادیات کانام ان کے مذہبی عقیدے کی وجہ سے واپس لیا،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے ایک احمدی کو وزیر خارجہ مقررکیاتھا۔
Indefensible & v disappointing. New Pak gov asks renowned & respected Prof of economics to stand down because of his Ahmadi faith. NB: The founder of Pakistan, “Quaid-I-Azam” appointed an Ahmadi as his Foreign Minister. https://t.co/qBubETGwOg
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 7, 2018
واضح رہے آج پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف میاں سے استعفیٰ کا کہا جس کے حوالے سے انہوں نے رضا مندی کا اظہا رکردیا ہے جلد نئے اقتصادی مشیر کا اعلان کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورت کونسل میں شامل کیا گیا تھا جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔