لاہور : جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئر نے بھی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بننے کا باضابطہ اعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش تھیں کہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل فور کھیلیں گے اور اب پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿ نٹ پر اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ” پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بڑی لیگز میں سے ایک بن گئی ہے اور اس نے پاکستانی عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا ہے،میں نے ٹی وی پر پاکستان سپر لیگ کے کئی میچز دیکھے ہیں تاہم 2019 میں یہ سب بدلنے جارہا ہے کیوں کہ میں بھی اب پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا ،میں مزید انتظار نہیں کرسکتا اور آپ سے وہاں ملاقات ہوگی،”آپ کا شکریہ“۔
BREAKING: The GOAT from South Africa is now a part of PSL! A warm welcome to @abdevilliers17
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) September 7, 2018
#ABaurPSL pic.twitter.com/0oiSjPSEOZ
پی ایس ایل سے جڑے ایک ذرائع نے میڈیاکو بتایا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز تقریباً 3 ہفتوں کےلئے دستیاب ہوں گے جس کا مطلب یہ کہ 34سالہ سٹار بلے باز ایونٹ میں 7 میچز کھیلیں گے۔ہمہ جہت خصوصیات کے مالک ڈیویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور ملنسار طبیعت کے سبب بے حد زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔