یو م دفاع تقریب میں نسوار کھاتے ہوئے شاہد آفریدی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

12:57 PM, 7 Sep, 2018

راولپنڈی:یو م دفاع کی تقریب میں نسوار کھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ پائے۔ شاہد خان آفریدی نے شہدا ءکی یاد میں منعقدہ تقریب میں نسوار رکھی، کیمرے کی آنکھ نے منظر محفوظ کرلیا۔اس تقریب میں قومی سیاسی قیادت شہداءکی یاد منانے کے لیے اختلافات بھلا کر ایک ہو گئی۔


اس تقریب میں حکومتی شخصیات کے علاوہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف بھی لیگی قیادت کے ساتھ موجود تھے۔اس کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو زرداری بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ اس تقریب میں شریک ہیں۔

سیاسی شخصیات کے علاوہ اس تقریب میں کھلاڑی ،فنکار ،شہدا ءکے لواحقین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔اسی تقریب میں معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی موجود تھے اور اس دوران انہوں نے ایک ایسی حرکت کر ڈالی کہ وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔


شاہد خان آفریدی تقریب کے دوران نسوار رکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔انہوں نے نسوار رکھنے سے قبل کن اکھیوں سے ادھر ادھر دیکھا اور پھر آنکھیں چراتے ہوئے منہ میں نسوار رکھ لی تاہم شاہد خان آفریدی یہ سب کرتے ہوئے کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پائے اور کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر محفوظ کر لیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں