وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹس چیفس کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

12:52 PM, 7 Sep, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم نے تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا اور ہماری خارجہ پالیسی بھی پاکستان کی بہتری کے لیے ہو گی۔

مزیدخبریں